vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: ہیمپٹن بے کے تیانا بیچ سے مزید 2 سیلز برآمد

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے ہیمپٹن بے کے تیانا بیچ سے مزید دو سیلز برآمد ہوئے، جنہیں بحالی کے بعد سمندر میں واپس چھوڑ دیا گیا۔

موسم گرما کے آغاز پر نیویارک کے ہیمپٹن بے کے تیانا بیچ پر اس بار توجہ کا مرکز روایتی سیاح نہیں بلکہ دو مقامی سیل پپ بن گئے، جنہیں نیویارک میرین ریسکیو سینٹر نے بحفاظت سمندر میں واپس چھوڑ دیا۔ مرکز کے مطابق رواں سیزن میں اب تک 30 سیلز کو ریسکیو کیا گیا ہے، جن میں سے پانچ اب بھی زیر علاج ہیں۔ ریسکیو سینٹر کی ڈائریکٹر میکسین مونٹیلو کے مطابق، "بلوبیری” نامی مادہ سیل مارچ میں امیگنسیٹ کے ساحل سے ملی تھی، جو ماہی گیری کی رسی میں الجھنے کے باعث گردن پر زخم اور انفیکشن میں مبتلا ہو چکی تھی۔ دوسرا سیل "لائچی” مونٹاک کے قریب تنہا پایا گیا، جہاں اسے بھوکا اور کمزور حالت میں ریسکیو کیا گیا۔ ریسکیو ماہرین کے مطابق، ماں سے جدا ہونے کے بعد بیشتر ننھے سیل خود خوراک اور پانی حاصل کرنے کی صلاحیت کھو بیٹھتے ہیں۔ ان کی دیکھ بھال کا مقصد انہیں دوبارہ قدرتی ماحول کے مطابق بنانا ہے تاکہ وہ شکار کرنا سیکھیں، لیکن انسانوں پر انحصار نہ کریں۔ سیلز کی رہائی کا لمحہ نہایت جذباتی تھا۔ بلوبیری نے پہلے پس و پیش کا مظاہرہ کیا، لیکن پھر سمندر کی جانب روانہ ہو گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.