vosa.tv
Voice of South Asia!

ایڈمز انتظامیہ کا نیا اقدام، 125ویں اسٹریٹ پر تجارتی ترقی کی تیاری

0

نیویارک(وب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے مشرقی ہارلیم 125ویں اسٹریٹ پر بزنس امپروومنٹ ڈسٹرکٹ کے قیام سے متعلق قانون سازی پر سماعت کا آغاز کر دیا ہے۔ 

 میئر ایرک ایڈمز کے مطابق، مجوزہ قانون "انٹرو 1219” کے تحت مین ہیٹن کے اس اہم علاقے میں صفائی، تحفظ اور معاشی ترقی کے لیے جامع اقدامات کیے جائیں گے۔ ایڈمز نے کہا یہ اقدام مشرقی ہارلیم میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ، معیارِ زندگی کی بہتری اور کمیونٹی کی دیرینہ شکایات کے حل کی جانب ایک فیصلہ کن قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 125ویں اسٹریٹ تاریخی، ثقافتی اور سفری مرکز ہے لیکن وہاں صفائی، شور، منشیات کے استعمال اور دیگر مسائل نے کاروبار اور سیاحت کو بری طرح متاثر کیا ہے، یہ نیا ڈسٹرکٹ نہ صرف ان مسائل کا حل پیش کرے گا بلکہ مقامی افراد کے لیے معاشی مواقع بھی پیدا کرے گا۔ میئر نے کہا کہ جب تجارتی راہداریاں بحال ہوتی ہیں تو لوگ وہاں آتے ہیں، خریداری کرتے ہیں،اور مقامی معیشت کو فائدہ ہوتا ہے۔ اس منصوبے سے نہ صرف علاقے کو صاف ستھرا اور محفوظ بنایا جائے گا بلکہ یہ ہارلیم کے محنت کش افراد اور خاندانوں کے لیے خوشحالی کی نئی راہیں کھولے گا۔ سماعت کے دوران میئر نے سٹی کونسل، اسپیکر آفس، ڈپٹی اسپیکر آیالا، سمال بزنس سروسز کمشنر گروس اور مقامی اسٹیئرنگ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور عوام کو اظہارِ خیال کا موقع بھی دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.