vosa.tv
Voice of South Asia!

صحافتی و سماجی تنظیموں اور کراچی پریس کلب کا زاہد رانا کے والد پر اظہارِ تعزیت

0

وائس آف سائوتھ ایشیاء کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) اور سینئر صحافی زاہد رانا کے والد رانا ادریس کے انتقال پر مختلف سماجی ، صحافتی تنطیموں اور پریس کلبز کی جانب سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات اور مغفرت کی دعا کی گئی ہے ۔

وائس آف سائوتھ ایشیاء کے سی ای او زاہد رانا سے ان کے والد رانا ادریس کے انتقال پر تعزیتوں کا سلسلہ جاری ہے ، مختلف سماجی ، صحافتی تنظیموں اور پریس کلبز نے زاہد رانا سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس کی ٹیم اور بورڈ آف ٹرسٹیز نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہم وائس آف سائوتھ ایشیاء کے سی ای او زاہد رانا کے خاندان کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں، والد کا کھو جانا ایک ناقابل تلافی دکھ ہے ، اللہ تعالیٰ محروم کی مغفرت فرمائے اور دعا ہےکہ اللہ تعالیٰ غم کی اس گھڑی میں تمام اہل خانہ کو صبر اور استقامت عطا فرمائے۔ کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل افضل خان اور مجلس عاملہ نے تعزیتی کرتے ہوئے کہا غم کی اس گھڑی میں ہم زاہد رانا اور انکے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر نصراللہ چوہدری، سیکریٹری ریحان خان چشتی اور مجلس عاملہ کے اراکین نے وائس آف سائوتھ ایشیاء کے سی ای او زاہد رانا تعزیت کرتے ہوئے کہا سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔ وائس آف سائوتھ ایشیاء کے سی ای او زاہدرانا کے والد رانا ادریس 29 مئی کو ملتان میں مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.