نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں 150 سے زائد افسران کی ترقیاں
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اپنے ڈیڑھ سو سے زائد پولیس افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی۔ ترقی پانےوالوں میں 4 پاکستانی اور 4 بنگلہ دیشی نژاد امریکن افسران بھی شامل ہیں۔
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور اہلکاروں کے لیے خوشی کا لمحہ ، پولیس ڈیپارٹمنٹ نے مجموعی طوپر 209 افسران و اہلکاروں کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی ہے ،جن میں 155 پولیس افسران اور 54 سویلین شامل ہیں ۔ ترقی پانے والوں میں چار پاکستانی اور 4 بنگلہ دیشی نژاد امریکن افسران بھی شامل ہیں،پولیس ہیڈ کوارٹرز ون پولیس پلازہ میں تقریب کے آغاز پر پولیس کے بینڈ نے سلامی دی اور امریکی قومی ترانہ پڑھا گیا۔
این وائے پی ڈی کی پروموشن فہرست کے مطابق افسران کو اسسٹنٹ چیف ،ڈپٹی چیف، انسپکٹر، ڈپٹی انسپکٹر، کیپٹن، لوٹیننٹ، سارجنٹ، ڈیٹیکٹیو اور ڈیٹیکٹو انوسٹیگٹر کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے۔ ترقی پانے والے پولیس افسران کے نام بھی پکارے گئے۔تقریب میں پولیس کمشنر جیسیکا ٹش سمیت دیگر اعلیٰ افسران اور مختلف شعبہ جات میں تعینات اہلکار شریک تھے ۔پولیس کمشنر جیسیکا ٹش نے افسران کو ترقی ملنے پر مبارکباد دی، ان کا کہنا تھا کہ توقع کرتی ہوں کہ تمام افسران اس شہر اور ملک کی بہتری کے لیےاپنا پہلے سے بہتر کردار ادا کریں گے۔
ترقی پانے والے پولیس افسران کا کہنا تھا آج کا دن ہمارے لیے بہت خاص ہے ،والدین اور سینئر کی رہنمائی سے اس قابل بنے ہیں۔ترقی پانے والے دیگر افسران نے کہا کہ آج ترقی ملنے پر بے حد خوشی ہے اور خوب پورا ہوگیا ہے ۔
اس موقع پر اگلے عہدے پر ترقی پانےو آلے پولیس آفیسر صغیر کو ہائی ایسٹ رینک انسپکٹر عدیل رانا کی جانب سے بیج بھی لگایا گیا۔ تقریب میں پولیس افسران کے اہلخانہ، مسلم افسران اور پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات بھی اس جشن میں شریک ہوئیں اور ترقی پانے والے افسران کے ساتھ تصویر بھی بنوائی ۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں افسران کی اگلے عہدوں پر ترقیاں