vosa.tv
Voice of South Asia!

برونکس: فائرنگ کے واقعے میں 57 سالہ شخص جاں بحق

0

برونکس(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے برونکس میں فائرنگ کے واقعے میں 57 سالہ شخص جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ برونکس کے علاقے فورڈھم میں شام سات بجے کے قریب مشرقی 188ویں اسٹریٹ اور میریان ایونیو کے قریب پیش آیا جہاں تقریباً دس افراد کے درمیان جھگڑا جاری تھا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ جھگڑے کے دوران ایک مشتبہ شخص نے ہجوم پر اندھا دھند فائرنگ کی لیکن جھگڑے میں شامل افراد محفوظ رہے جبکہ گولیاں دو راہگیروں کو جا لگیں۔ پولیس کے مطابق 57 سالہ کیون جیننگز کو سر میں گولی لگی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 34 سالہ خاتون کو ٹانگ میں گولی لگی جنہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں اب ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد ملزم ایک قریبی دکان میں داخل ہوا جہاں اس نے اسلحہ چھپایا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے بعد میں اسلحہ برآمد کر لیا اور فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق قانونی کارروائی جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.