vosa.tv
Voice of South Asia!

پیپلز پارٹی امریکا کا آپریشن بنیا ن مرصوص کی فتح پر جشن

0

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاکستان پیپلز پارٹی امریکانے  فتح کا جشن منایا ۔ مسلح افواج کو بھارت کے خلاف شاندار کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

پاکستان کےآپریشن بنیان المرصوص کے ذریعے بھارت کو عبرت ناک شکست ، دنیا بھر میں جشن  منانے کا سلسلہ جاری  ہے ، پیپلز پارٹی امریکا نے فتح کا جشن منایا ، جشن فتح کے موقع پر زبردست تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلح افواج اور پاکستانی قوم کو اتحاد   کامظاہرہ کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا  اور نعرے بازی بھی کی گئی ، تقریب  کی نظامت کے فرائض پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ اسد پرویز نے ادا کئے جبکہ فتح کے جشن کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا  اورنعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم  بھی پیش کی گئی۔

تقریب میں  پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی ۔ پیپلز پارٹی امریکہ کے صدر خالد اعوان اورنیویارک صدر ظفر چھٹہ نے کہا کہ  پاکستان نے جب بھارت کو جواب دیا تو پوری دنیا نے اسے دیکھا ،،   اگر اب پھر  بھارت پاکستان پر حملہ کرے گا تو بھرپور جواب دیں گے۔  

پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی  نے  خطاب کرتے ہوئے کہا ہماری افواج نے بھارت کو ایسا سبق سیکھایا ہے کہ اب ان کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی ۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جمشید گجر اور عذرہ نے ڈار نے کہا کہ پاکستان ایک قوم ہے ، ہمارے اتحاد وجذبے نے ایک بار پھر بتا دیا کہ پاکستانی ایک ناقابل تسخیر قوم ہے ۔سینئر رہنما چوہدری جاوید اختر  ا، ہمایوں صفدر سلمان بٹ اور دیگر  نے کہا کہ پاکستانی قوم کو اتحاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ پاکستان ہمیشہ مضبوط رہے  ۔

اس موقع پر دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان کی اقلیت پاکستان کا غرور ہے  اور وہ ہر محاذ پر اپنے وطن کے دفاع کے لئے کھڑے ہیں ۔جشن فتح سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا پاکستان کی قوم  مشکل وقت میں متحد ہوکر کھڑی ہوئی اور دشمن کے خواب کو چکنا چور کردیا ۔اس موقع پر پاکستان کی زبردست فتح کے جشن میں کیک بھی کاٹا گیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.