vosa.tv
Voice of South Asia!

اپنا کمیونٹی سینٹر کا کمیونٹی ہیلتھ اینڈ ریسورس فیئر

0

نیویارک (نیوز ڈیسک )نیویارک میں اپنا کمیونٹی  سینٹر نے کمیونٹی ہیلتھ اینڈ ریسورس فیئر کا انعقاد کیا، شرکاء کے  بلڈ پریشر سمیت  مختلف  طبی  ٹیسٹ  مفت کیے گئے اور  پانچ سو سے زائد  افراد  میں حلال  فوڈ بھی تقسیم کیا  گیا۔

اپنا کمیونٹی سینٹر  نے  اپنے  مختلف شراکت داروں کے ساتھ  مل کر بروکلین کے علاقے  برائٹن  میں  ایک زبردست  کمیونٹی   ہیلتھ  اینڈ ریسورس فیئر کا  انعقاد کیا  جس کا آغاز تلاوتِ کلام ِ پاک سے ہوا۔ہیلتھ اینڈ ریسورس  فیئر  کے  مقام پر نیویارک  کی  شہری حکومت  کے  مختلف محکموں، منتخب  اراکینِ کانگریس،  اسمبلی  ممبران ، شعبہِ  صحت  پر کام  کرنے والے  مختلف اداروں اور کمیونٹی کی نمائندہ  تنظیموں  سمیت   دیگر نے  اپنے اسٹالز لگائے گئے۔تقریب کی  نظامت اپنا کمیونٹی   سینٹر کی سی ای او ارم حنیف کر رہی تھیں ۔ شرکاء سے خطاب میں ا ن کا کہنا تھا کہ  ہم چاہتے ہیں کہ کمیونٹی  ہر شعبے میں ان کے حقوق   تک بھرپور معلومات حاصل ہو۔

تقریب  میں  نوجوان   ، مردو خواتین سمیت معمر افراد    نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکا  کے لیے مفت بلڈ  پریشر  سمیت  دیگر  ٹیسٹ کا بھی  اہتمام کیا گیا تھا جہاں سے    نہ  صرف انھوں نے  طبی سہولتوں سے استفادہ حاصل کیا بلکہ  انھیں  مفید مشورے بھی دیے گئے۔۔ اس موقع پر ارم حنیف  نے حاضرین سے خطاب  میں اپنی ٹیم کے نئے ممبران، والنٹئیرز اور اسپانسرز  کی خدمات کو سراہا۔ان کا کہنا  تھا کہ ہر ٹیبل اور اسٹال مفید  معلومات سے  بھرپور  ہے ، اس ریسورس  فیئر سے  فائدہ اٹھائیں ۔

کمیونٹی  ہیلتھ اینڈ ریسورس میں شریک  بچوں کی تفریح  کے لیے  بھرپورانتظام کیا گیا تھا  جن میں  جمپنگ کیسل،  پاپ  کارن  اور  دیگر اسٹالز  شامل تھے ،اس موقع پر  اپنا کمیونٹی سینٹر کے  چیئر مین  پرویز صدیقی نے  حاضرین،  اسپانسرز اور عوامی  آگہی کے لیے  شریک اداروں اور کمیونٹی  تنظیموں سےاظہارِ تشکر کیا

کمیونٹی ہیلتھ اینڈ ریسورس میں 26 سے زائد  اداروں کا تعاون حاصل رہا۔ اپنا کمیونٹی  سینٹر کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل  میں بھی ایسے بہتر پروگرام  تشکیل دیتے رہیں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.