vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا کا غزہ سے 10 لاکھ فلسطینیوں کی لیبیا منتقلی کا منصوبہ

0

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ غزہ سے 10لاکھ فلسطینیوں کو مستقل طور پر لیبیا منتقل کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

امریکی میڈیا نے سابق امریکی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکہ نے فلسطینیوں کی آباد کاری کے حوالے سے لیبیا کی قیادت سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس مذاکرات کے بدلے میں لیبیا کے وہ اربوں ڈالر بحال کیے جانے کا امکان ہے جو تقریباً ایک دہائی قبل منجمد کیے گئے تھے۔ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل پر اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں 17 سے 20 جون تک ایک کانفرنس منعقد ہوگی جس کی مشترکہ صدارت فرانس اور سعودی عرب کریں گے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی بحران ناقابل قبول ہے اور وہ جلد ہی اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اس مسئلے پر بات چیت کریں گے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی صورتحال کے فوری حل کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔ یہ کانفرنس خطے میں قیام امن کے لیے اہم قدم تصور کی جا رہی ہے جبکہ عالمی برادری کی نگاہیں اس اجلاس پر مرکوز ہیں تاکہ اسرائیل اور فلسطین کے تنازع کا پرامن حل نکالا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.