vosa.tv
Voice of South Asia!

اقوام متحدہ میں پاکستان مشن اور نیویارک قونصلیٹ میں "یومِ تشکر” منایا گیا

0

  بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی کامیابی پرنیویارک میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے اشتراک سے یوم تشکر کی تقریب کا انعقاد کیا  ۔ پاکستانی مسلح افواج کو شاندار کامیابی پر خراج تحسین پیش  کیا۔

بھارت کو آپریشن سندور کے جواب میں  آپریشن بنیان المرصوص  کے زریعے  منہ توڑ جواب  ،،  عالمی سطح پر پاکستان کی شاندار کامیابی کا جشن منایا جارہا ہے ،، اس سلسلے میں نیویارک میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے اشتراک سے یوم تشکر  کے موقع پر پرچم کشائی کی  پرووقارتقریب  منعقدہ ہوئی ، یوم تشکر کی تقریب میں اقوام متحدہ میں پاکستان مستقل مندوب عاصم افتخار ، قونصل جنرل آف پاکستان عامر احمد اتوزئی ، افسران اور اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، نیوہارک میں پاکستانی قونصلیٹ کی عمارت سبزروشنی سے جگمگاتی رہی ۔۔  تقریب کا آغاز قومی ترانے کی دھن سے پرچم کشائی سے ہوا ۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے پاکستان کی دفاعی افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور تحمل کی تعریف کی اور علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا، انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے تنازع کا حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی  قراردادوں پر عمل درآمد  میں ہے ۔ قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے  کہا کہ پاکستان امن کے لیے پرعزم ہے، وہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔قونصل جنرل نے  کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے آپریشن بنیان المرصوص کے دوران مثالی پیشہ ورانہ مہارت، درستگی اور تحمل کا مظاہرہ کیا جس نے بھارتی جارحیت کو مؤثر طریقے سے پسپا کیا ۔تقریب کے آخر میں پاکستان کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے اجتماعی دعا کے ساتھ ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.