vosa.tv
Voice of South Asia!

سپریم کورٹ کا ٹرمپ انتظامیہ کو پناہ گزینوں کی ملک بدری روکنے کا حکم

0

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو پناہ گزینوں کی ملک بدری دوبارہ شروع کرنے سے روکنے کا اعلان کیا ہے۔

سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو ایلین اینیمیز ایکٹ کے تحت تارکین وطن کو ملک بدر کرنے سے روکا ہے۔ امریکی سپریم کورٹ کا کہنا ہے قیدیوں کے حقوق مقدم ہیں۔ ملک بدری سے پہلے نوٹس ضروری ہے۔ سپریم کورٹ کے ججوں کا کہنا ہےکہ گرفتار شدہ افراد کے حقوق انتہائی اہم ہیں کیونکہ انہیں ایلسالواڈور کے ایک بدنام قید خانے میں بھیجا جا سکتا ہے جہاں انہیں غیر معینہ مدت تک قید رکھا جا سکتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اس طرح کی ملک بدری کا عمل انسانی حقوق کے تناظر میں سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے 5 لاکھ سے زائد تارکین وطن کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑنے کے لیے 24 اپریل تک کا وقت دیا تھا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملکی تاریخ کی ملک بدری کی سب سے بڑی مہم چلانے اور خاص طور پر لاطینی امریکی ممالک سے آنے والے تارکین وطن پر قابو پانے کاعزم ظاہر کیا تھا لیکن امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو پناہ گزینوں کی ملک بدری سے روک دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.