vosa.tv
Voice of South Asia!

نیوجرسی کے رہائشی کا جعلی ٹیکس ریٹرن تیار کرنے کا اعتراف

0

نیوجرسی(ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیوجرسی کے رہائشی ویٹو اے پاسکیریلا نے وفاقی عدالت میں درجنوں کلائنٹس کے لیے جان بوجھ کر جعلی ٹیکس ریٹرن تیار کرنے کا اعتراف جرم کر لیا ہے۔

عدالتی ریکارڈ اور سماعت کے دوران پیش کیے گئے شواہد کے مطابق، پاسکیریلا ایک ٹیکس ریٹرن پریپریشن سروس چلا رہا تھا اور اس نے ٹیکس ریٹرنز میں فرضی آمدنی، غیر حقیقی کاروباری سرگرمیاں، اور غلط اخراجات ظاہر کیے جن کا اس کے کلائنٹس سے کوئی تعلق نہ تھا۔ پاسکیریلا کے جعلی ٹیکس ریٹرن تیار کرنے سے انٹرنل ریونیو سروس (IRS) کو 5 لاکھ 50 ہزار ڈالر سے زائد کا مالی نقصان پہنچا۔ ملزم کو 15 ستمبر کو سزا سنائی جائے گی، جہاں اسے تین سال تک قید، نگران مدت (Supervised Release)، مالی جرمانے، اور انٹرنل ریونیو سروس (IRS) کو زرِ تلافی کی ادائیگی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ عدالت سزا کا تعین وفاقی قوانین اور رہنما اصولوں کی روشنی میں کرے گی۔ یہ اعلان محکمہ انصاف کے ٹیکس ڈویژن کی قائم مقام ڈپٹی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کیرن ای کیلی اور ریاست نیو جرسی کی امریکی اٹارنی علینا ہابا کی جانب سے کیا گیا۔ مقدمے کی تفتیش IRS کے کرمنل انویسٹی گیشن یونٹ نے کی جبکہ قانونی کارروائی ٹیکس ڈویژن کے اسسٹنٹ چیف تھامس ایف کوئلبل اور ٹرائل اٹارنی ایمرسن گورڈن مارون نے انجام دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.