vosa.tv
Voice of South Asia!

ایڈمز اور پولیس کمشنر کا اسرائیل ڈے پریڈ کا اعلان

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور پولیس کمشنر جیسیکا ٹِش نے ففتھ ایونیو پر اسرائیل ڈے پریڈ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میئر ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ یہ پریڈ ہمارے شہر کا اہم تہوار ہے اور اس سال بھی ہم امن اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک میں ہر شہری کو احتجاج کا حق حاصل ہے لیکن نفرت اور ہراسانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نفرت کو پھیلانے والوں کے خلاف متحد ہیں اور نیویارک کو امن و محبت کا شہر بنائے رکھیں گے۔ یہ پریڈ اسرائیلی آزادی کا جشن منانے کے ساتھ ساتھ شہر کی اہمیت ثقافت اور اتحاد کی علامت بھی ہے۔ یہ پریڈ اس سال "ہاتیکوا” یعنی امید کے موضوع کے تحت ہوگی اور یہودی برادری کی حمایت اور یکجہتی کا پیغام دے گی۔ پولیس نے کہا کہ پریڈ کو محفوظ، پرامن اور منظم بنانے کے لیے جامع حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں جن میں سیکیورٹی چیکنگ پوائنٹس، سڑکیں بند کرنا اور خصوصی پولیس یونٹس کی تعیناتی شامل ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حالیہ عالمی کشیدگی اور شہر میں بڑھتی ہوئی یہود دشمنی کے باوجود کسی بھی قسم کی دہشتگردی یا بدامنی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.