vosa.tv
Voice of South Asia!

حلال میکسیکن گرل کی نئی برانچ کا افتتاح ہوگیا

0

گواک آڈو  حلال میکسیکن گرل کی بروکلین میں ایک اور برانچ کا افتتاح کردیا گیا۔اگر آپ حلال میکسیکن گرل کے ذائقوں ، لذیذ اسپاسی کھانوں اور مزیدار سالاد سے لطف اندوز ہونا چاہتے  ہیں تو بروکلین کے علاقے بینسن ہرٹس میں کروپسی ایونیو چلے آئیں ۔جہاں  گواک آڈو میکسیکن گرل کی نئی برانچ کا  شاندار افتتاح ہوگیا  ہے ، میکسیکن گرل کی نئی برانچ کے افتتاح کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔اس موقع پر کاروبار میں برکت کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی میکسیکن گرل   کی نئی برانچ کی گرینڈ اوپننگ  کے موقع پر مختلف امریکی آفیشلز نے بھی شرکت کی،  شراکت دارای پر  نیا ریسٹورنٹ کھولنے والے ظفر قریشی اور زمان صابر نے  لوگوں کو خوش آمدید کہا اور امریکی آفیشلز کو گلدستے پیش کئے ، امریکی آفیشلز نے  بھی ریسٹورنٹ مالکان کو مبارکباد دی اور کاروبار میں کامیابی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔میکسیکن  گرل  کی نئی برانچ کی  اوپننگ پر   فری  فوڈ بھی  تقسیم کیا گیا، کسمٹرز  مختلف کھانوں کا لطف اٹھاتے رہے ، ریسٹورنٹ مالکان نے بتایا کہ ریسٹورنٹ میں بہترین  ماحول، ہر  چیز لذیذ اور ذائقہ  دار ہے ،بیف  ۔۔۔لیمب یا چکن۔۔۔ جس میں  چاہیں  آرڈر  کریں  ۔۔ سب  کچھ مکمل ذبیحہ حلال ہوگا۔میکسیکن   گرل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  کوالٹی  پر کو کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔مینیو  میں سے جب بھی  جو بھی آرڈر کریں گے ایک  جیسا ذائقہ  پائیں گی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.