vosa.tv
Voice of South Asia!

اے پی پیک کے زیر اہتمام نیویارک میں پاکستان و بھارت کی صورتحال پر تقریب، پاک فوج سے اظہار یکجہتی

0

نیویارک میں امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی کے زیر اہتمام پاکستان کی  کامیابی اور دشمن کو شکست دینے کی خوشی میں تقریب منعقد  کی گئی، شرکاء نے پاک فوج کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی  کے زیرِ اہتمام نیویارک کے علاقے کوئنز  کے مقامی ریسٹورنٹ میں پاکستان کی کامیابی اور دشمن کی شکست کی خوشی میں ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں کمیونٹی کے ممتاز رہنماؤں، اسکالرز، اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوابعدازاں امریکی و پاکستانی قومی ترانے پڑھے گئےتقریب کی صدارت اے پی پیک کے صدر ڈاکٹر پرویز اقبال نے کی، جبکہ مہمانان میں اے پی پیک کےچئیرمین  ڈاکٹر اعجاز احمد، بورڈ ڈائریکٹر ناہید بھٹی، اور نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی سمیت دیگر نمایاں شخصیات شامل تھیں۔شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے اے پی پیک کےچئیرمین  ڈاکٹر اعجاز احمد نے  منتظمین اور تمام  شرکاء کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ آج یہاں  پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے جمع ہوئے ہیں اور ساتھ ہی صدرٹرمپ کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ثالث کا کردار ادا کیا۔ اس موقع پر اے پی پیک کے صدر ڈاکٹر پرویز اقبال  کا کہنا تھا کہ  جب پاکستان نے اپنے بھرپور دفاع میں  بھارت کی توپوں کو خاموش کرو ادیا جسکے لئے ہمیں اپنی   فوج پر فخر کرنا چاہیئے۔اس موقع پر اے پیک کی بورڈ ڈائریکٹر ناہید بھٹی اوریوتھ ونگ ممبر بسمہ ملک  نے کہا کہ  جنگیں کبھی بھی مسئلے کا حل نہیں رہیں اور ہم  ہمیشہ امن کی بات کرتے رہے ہیں چاہے وہ کوئی بھی ملک ہو،انہوں نے مدرز ڈے کی مناسبت سے شہداء کی ماؤں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔تقریب میں شریک نیو یارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے بابائے قوم کے قول کو دہراتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ایسی کوئی طاقت نہیں جو پاکستان کو مٹا سکے،لیکن ہمارے دشمن بار بار یہ بات بھول جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم امن پسند قوم ہیں لیکن ہماری اس خواہش کو ہمیشہ ہماری کمزوری سمجھا گیا ہے۔تقریب کے دیگرشرکاء نے بھی  پاک فوج کی بہادری اور قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ مکار دشمن کے خلاف دلیرانہ کردار ادا کیا ہے اور پوری قوم ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی سلامتی، خودمختاری اور قومی وقار کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔مقررین کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان ہماری بقا کی ضمانت ہیں اور دشمن کبھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ تقریب میں پاکستان کی فتح کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا جبکہ اختتام پر شرکاء نے پاکستان زندہ باد جیسے فلک شگاف نعروں سے اپنے جذبات کا بھرپور اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.