vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: تیز رفتار گاڑی مکان سے ٹکرا گئی، 2 خواتین زخمی

0

ناساؤ کاؤنٹی(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے ناساؤ کاؤنٹی میں تیز رفتار گاڑی رہائشی مکان سے ٹکرا گئی۔ واقعے میں دو خواتین زخمی ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق حادثہ شام 4 بج کر 30 منٹ پر بیته پیج روڈ پر پیش آیا جہاں ایک 82 سالہ خاتون ڈرائیور مرسڈیز بینز گاڑی چلاتے ہوئے سڑک سے دور ویسٹ اسٹریٹ پر واقع ایک گھر سے جا ٹکرائیں۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی رفتار میں قابو سے باہر ہو کر پہلے فضا میں اچھلی پھر کئی فٹ دور جا کر مکان کی دیوار توڑتی ہوئی اندر داخل ہو گئی۔ گھر میں موجود 56 سالہ خاتون جو صوفے پر بیٹھی تھیں ملبے کی زد میں آئیں لیکن معجزانہ طور پر شدید زخمی ہونے سے محفوظ رہیں۔ پڑوسیوں نے خاتون کو کھڑکی کے ذریعے باہر نکال لیا جبکہ ڈرائیور کو بھی ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ ٹاؤن آف اوسٹر بے کی بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نے عمارت کا معائنہ کیا تاکہ اس کے اسٹرکچر کو لاحق ممکنہ خطرات کا جائزہ لیا جا سکے۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.