vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا کی سپریم کورٹ سے تارکین کے تحفظات ختم کرنے کی اپیل

0

واشنگٹن(ویب ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ نے سپریم کورٹ سے باضابطہ درخواست کی ہے کہ وہ 3 لاکھ 50 ہزار وینیزویلا سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کو حاصل عارضی قانونی تحفظات ختم کر دے۔

 امریکی خبررساں ادارے اے پی کے مطابق یہ تحفظات ٹیمپریری پروٹیکٹڈ اسٹیٹس (TPS) کے تحت دیے گئے تھے جو ان افراد کو امریکہ میں قانونی طور پر رہنے اور کام کرنے کی اجازت دیتے ہیں کیونکہ ان کے ملک میں واپسی خطرناک سمجھی جاتی ہے۔ محکمہ انصاف نے سپریم کورٹ سے کہا ہے کہ وہ سان فرانسسکو کے جج ایڈورڈ چن کے اس حکم کو معطل کرے جس کے تحت ان تارکین کو یہ تحفظ تاحکم ثانی حاصل ہے۔ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ یہ عدالتی حکم وفاقی حکومت کے امیگریشن اور خارجہ پالیسی سے متعلق اختیارات میں مداخلت ہے۔ اگر سپریم کورٹ یہ حکم معطل کر دیتی ہے تو TPS کے تحت دی گئی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی۔ اس سے قبل ایک اپیل عدالت نے بھی انتظامیہ کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ جج چن نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ TPS کے خاتمے سے لاکھوں افراد متاثر ہوں گے اور امریکی معیشت کو بھی مالی نقصان ہو سکتا ہے۔ لیکن ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام لازمی طور پر فوری بے دخلی نہیں لائے گا کیونکہ ان افراد کے پاس دوسرے قانونی راستے ہو سکتے ہیں۔ اگر عدالت ٹرمپ انتظامیہ کے حق میں فیصلہ دیتی ہے تو امریکہ میں موجود ہزاروں وینیزویلا سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کا مستقبل غیر یقینی ہو جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.