vosa.tv
Voice of South Asia!

سینئر صحافی آصف جمال کے والد کے ایصالِ ثواب کے لیے امریکہ میں دعائیہ تقریب

0

اے آر وائے امریکہ کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور سینئر صحافی آصف جمال کے والد گزشتہ ماہ کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی پاکستان سے واپسی کے بعد نیویارک میں اُن کی رہائش گاہ پر والد مرحوم کے ایصالِ ثواب اور دعائے مغفرت کے لیے ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں نیویارک اور گرد و نواح سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کمیونٹی کے معزز اراکین، صحافیوں، سماجی و کاروباری شخصیات اور قریبی دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر  دین کی تعلیم کے حوالے سے بیان بھی دیا گیا.بعدازاں انسان کو  موت کی حقیقت  سے روشناس کروانے  کی مناسبت سے کلام بھی پڑھا گیا۔ حاضرین نے مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کی مغفرت و درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔دعائیہ تقریب میں شرکاء نے آصف جمال اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے والد کی دینی و اخلاقی خدمات کو سراہا۔آصف جمال نے اس موقع پر تمام احباب، صحافی برادری اور کمیونٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے دکھ کی گھڑی میں ان کا ساتھ دیا اور ان کے والد کی مغفرت کے لیے دعا میں شریک ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.