vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: سوفولک کاؤنٹی میں 28 مبینہ گینگ ممبران گرفتار

0

سوفولک کاؤنٹی(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے سوفولک کاؤنٹی میں پولیس نے 28 مبینہ گینگ ممبران کو گرفتار کر لیا ہے جو علاقے میں فائرنگ، ڈکیتیوں اور منشیات کی اسمگلنگ جیسے متعدد جرائم میں ملوث تھے۔

سوفولک کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی ٹیرنی نے دو گینگز کے خلاف اس کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ گینگز مقامی سطح پر طاقتور ہیں اور ان کی دشمنیاں سوفولک کاؤنٹی کے مختلف علاقوں میں پھیل چکی ہیں۔ حکام کے مطابق، ان گینگز نے نوجوان ارکان کو شامل کیا ہے جن کی عمریں 15 سال تک ہے تاکہ وہ جیل سے بچ سکیں اور ان کو تشدد کے نتائج کی پرواہ نہیں ہے۔ ٹیرنی نے کہا کہ یہ کارروائی صرف چھوٹے ارکان تک محدود نہیں ہے، بلکہ ان افراد کے خلاف بھی کی جا رہی ہے جو گینگ کی قیادت کرتے ہیں اور تشدد کا حکم دیتے ہیں۔ سوفولک کاؤنٹی پولیس، شیرف اور یو ایس مارشل اس کارروائی میں شامل ہیں۔ مبینہ جرائم کی فہرست میں اس گینگ پر 19 فائرنگ کے واقعات، مسلح ڈکیتیاں، منشیات کی اسمگلنگ اور اسلحہ کے الزامات شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.