vosa.tv
Voice of South Asia!

مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں حاجیوں کی آمد شروع

0

جدہ ( رپورٹ : جہانگیر خان )جدہ سیزن 2025 کا باقاعدہ اغاز ہو گیا۔ مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں حاجیوں کی آمد کا سلسلہ جاری،سعودی ثقافتی روایات کے مطابق ہوٹل پہنچنے پر حج کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔پھولوں ، چاکلیٹ ،کھجور اور مشروبات سے تواضع کی گئی۔

مدینہ منورہ میں سرکاری عازمین حج  کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اسلام آباد سے 393 عازمین حج کو لے کر پرنس محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پر اتری۔ دوسری پرواز ملتان کے 150 عازمین کرام کو لے کر دن  ساڑھے بارہ بجے اتری۔ تیسری پرواز کوئٹہ سے 152 عازمین کے ساتھ مدینہ منورہ پہنچی۔ ان کے استقبال کے لیے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر فاروق احمد، ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ ضیاء الرحمن قونصل جنرل پاکستان  خالد مجید، سعودی طوافہ اور پاکستانی فضائی کمپنیوں کے نمائندے موجود تھے۔ عازمین حج کو مخصوص بسوں کے ذریعے ان کی رہائش گاہوں پر پہنچایا گیا۔ سعودی تقافتی روایات کے مطابق ہوٹل پہنچنے پر عازمین حج کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں، چاکلیٹ، کھجور اور مشروبات سے تواضع کی گئی۔ پاکستانی سفیر فاروق احمد نے عازمین حج کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے بہترین انتظامات پر سعودی حکومت، متعلقہ اداروں اور پاکستان حج مشن کی کاوشوں کو سراہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.