vosa.tv
Voice of South Asia!

فلوریڈا کے رہائشی کو جھوٹی ٹیکس ریٹرن فائل کرنے پر 50 ماہ قید

0

فلوریڈا(ویب ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا کی پے رول سروس کمپنی کے مالک کو اپنے ملازمین کی اجرتوں سے ٹیکس ادا نہ کرنے اور جھوٹی ٹیکس ریٹرن فائل کرنے پر 50 ماہ کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، فلوریڈا کے رہائشی میتھیو براؤن نے مارٹن کاؤنٹی اور اس کے اردگرد متعدد کاروبار چلائے،  ان کاروباروں میں ایک پے رول سروس کمپنی ایلیٹ پے رول بھی شامل تھی، جو چھوٹے کاروباروں کو پے رول خدمات فراہم کرتی تھی۔ براؤن نے 2014 اور 2022 کے درمیان اپنے کلائنٹس سے 20 ملین ڈالرز سے زائد ٹیکس وصول کیے، مگر ان پیسوں کو انٹرنل ریونیو سروس (IRS) کو ادا کرنے کی بجائے اپنے فائدے کے لیے استعمال کیا۔ 2021 کے ایک سہ ماہی میں ایک کلائنٹ کو تقریباً 219,000 ڈالر ٹیکس ادا کرنا تھا۔ ایلیٹ پے رول نے کلائنٹ سے یہ رقم وصول کی لیکن IRS کے ساتھ جھوٹی ٹیکس ریٹرن فائل کی جس میں بتایا گیا کہ کلائنٹ کو صرف 32,000 ڈالر ادا کرنے تھے، جسے ایلیٹ نے ادا کیا۔ براؤن نے باقی تقریباً 190,000 ڈالر رکھ لیے۔ فنڈز کی ادائیگی کرنے کے بجائے، براؤن نے کمرشل اور رہائشی جائداد خریدی، جن میں اس کا ملین ڈالرز کا گھر، ایک ویلہالا 55 اسپورٹ یاٹ، ایک فالکن 50 طیارہ، اور متعدد گاڑیاں شامل ہیں جن میں پورشے، رولز رائس اور 27 فیریری شامل ہیں۔عدالتی سزا کے تحت، براؤن کو 50 ماہ کی قید کے علاوہ دو سال کی نگرانی کی رہائی، 22,401,585 ڈالر کی تلافی اور 200,000 ڈالر کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ جنوبی فلوریڈا کے یو ایس ڈسٹرکٹ جج ایلن کینن نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔ اس کیس کی تحقیقات آئی آر ایس کرمنل انویسٹیگیشن نے کی جبکہ  مقدمے کی پیروی ٹرائل اٹارنی اینڈریو اسینسٹیو اور اسسٹنٹ یو ایس اٹارنی مائیکل پورٹر نے کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.