vosa.tv
Voice of South Asia!

لوئزیانا: جج کا 2 سالہ بچی کی غیر قانونی ڈی پورٹیشن کا انکشاف

0

لوئزیانا(ویب ڈیسک) امریکی ریاست لوئزیانا کے وفاقی جج  نے اپنے فیصلے میں انکشاف کیا ہے کہ دو سالہ بچی کو بغیر کسی باضابطہ قانونی عمل کے اس کی والدہ کے ہمراہ ہنڈوراس ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔

امریکی خبررساں ادارے این بی سی کے مطابق بچی کی والدہ کے خلاف ملک بدری کا حکم موجود تھا، لیکن بچی کے قانونی حقوق پر عملدرآمد نہ ہونے پر عدالت نے سوالات اٹھا دیے ہیں۔ یو ایس ڈسٹرکٹ جج ٹیری ڈوٹی کے مطابق، عدالت نے جب حکومتی وکیل سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ بچی اور اس کی والدہ روانہ ہو چکی ہیں، اور محض چالیس منٹ بعد تصدیق ہوئی کہ وہ دونوں ہنڈوراس پہنچ چکی ہیں۔ جج نے 16 مئی کو سماعت مقرر کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ آیا حکومت نے واقعی ایک امریکی شہری کو بغیر قانونی عمل کے ملک بدر کیا ہے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق، ماں اور اس کی دو بیٹیوں کو نیو اورلینز میں امیگریشن حکام نے اُس وقت حراست میں لیا جب وہ ایک طے شدہ ملاقات کے لیے پہنچیں۔ والدہ کو 2021 میں نگرانی کے ایک خصوصی پروگرام کے تحت رہا کیا گیا تھا۔ امریکا میں مقیم بچی کے والد نے عدالت میں درخواست دی ہے کہ انہیں اپنی بیٹی کی کسٹڈی دی جائے اور اسے ایک ایسے فرد کے پاس رکھا جائے جو امریکا میں اس کی دیکھ بھال کے لیے تیار اور اہل ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.