vosa.tv
Voice of South Asia!

ایڈمز کی 2024 کی کنسٹرکشن سیفٹی رپورٹ جاری

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر جمی اوڈو نے 2024 کی کنسٹرکشن سیفٹی رپورٹ جاری کر دی، جس میں شہر میں تعمیراتی مقامات پر حادثات میں نمایاں کمی کا انکشاف کیا گیا ہے۔

میئر ایرک ایڈمز نے اس رپورٹ کو جاری کرتے ہوئے کہا کہ نئی حفاظتی پالیسیوں اور قانون سازی سے یہ بہتری ممکن ہوئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیفٹی تربیت، سائٹ انسپیکشنز، اور سخت ضوابط کے نفاذ نے مزدوروں کی جانیں بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ رپورٹ کے مطابق 2024 میں کنسٹرکشن سائٹس پر مزدوروں کے زخمی ہونے کے واقعات میں 30 فیصد اور مجموعی حادثات میں 24 فیصد کمی آئی، جو پچھلے ایک دہائی کی کم ترین سطح ہے۔ یہ پیش رفت محکمہ بلڈنگز کی نئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، جن میں تعمیراتی سپرنٹنڈنٹس پر سخت نگرانی، کرین آپریٹرز کے لیے لائسنس، اور سیفٹی کے نفاذ کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ شامل ہے۔ 2024 میں محکمے نے 416,290 انسپیکشنز کیں، جو ایک نیا ریکارڈ ہے جبکہ نئی عمارتوں کے اجازت ناموں میں 24 فیصد اضافہ بھی نوٹ کیا گیا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ 98 فیصد کنسٹرکشن سائٹس پر کوئی حادثہ یا چوٹ رپورٹ نہیں ہوئی۔ لیکن سال بھر میں سات مزدور جان کی بازی ہار گئے، جنہیں محکمہ روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔ میئر ایڈمز نے کہا کہ ایک بھی مزدور کی موت ناقابل قبول ہے اور سیفٹی ہماری اولین ترجیح ہے۔ 2025 میں محکمہ بلڈنگز ایک نیا یونٹ قائم کرے گا، جو ڈیجیٹل ڈیٹا اور پیش گوئیوں کی مدد سے خطرناک عمارتوں کی نشاندہی کر کے ان کا معائنہ کرے گا۔ اس یونٹ کے قیام کے لیے سٹی کونسل کی قانون سازی اور ایڈمز انتظامیہ کی طرف سے پانچ ملین ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.