vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر نیویارک کا پولیس سارجنٹس کی تنخواہ بڑھانے کا معاہدہ

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور آفس آف لیبر ریلیشنز (OLR) کی کمشنر رینی کیمپین نے پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کے سرجینٹس کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میئر ایڈمز کے مطابق، اس معاہدے کے تحت تقریباً 4,400 پولیس سارجنٹس کو تنخواہ میں اضافہ ملے گا اور اس میں 10 دسمبر 2021 سے 9 دسمبر 2026 تک کی مدت شامل ہے۔ معاہدے کے مطابق، سارجنٹ کی تنخواہ میں پہلے دو سالوں میں 3.25 فیصد، تیسرے اور چوتھے سال میں 3.5 فیصد، اور 2025 کے آخر تک 4 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ جو سارجنٹس 2024 تک ٹاپ پے نہیں حاصل کرتے تھے، انہیں 134,819 ڈالر تک کی تنخواہ ملے گی تاکہ وہ اپنے ماتحت پولیس افسران سے زیادہ کما سکیں۔ میئر ایڈمز نے کہا کہ یہ معاہدہ پولیس سارجنٹس کی طویل عرصے سے التوا میں پڑی تنخواہوں میں اضافے کو یقینی بنائے گا اور اس سے نیو یارک سٹی میں خدمات فراہم کرنے والے ان باصلاحیت افراد کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ کمشنر رینی کیمپین نے بھی امریکی سرکاری ایجنسی SBA کے ساتھ اس معاہدے کے تکمیل پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ معاہدہ اس بات کی علامت ہے کہ نیو یارک سٹی میں تمام ورکرز کو محفوظ اور قابلِ برداشت شہر کے لیے مناسب تنخواہ  دی جا رہی ہے۔ ایس بی اے کے صدر ونسنٹ ویلیلانگ نے اس معاہدے کے حوالے سے کہا کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سارجنٹس نے عالمی وبا جیسے چیلنجز کے دوران بھی شہر کے عوامی تحفظ کو یقینی بنایا اور انہیں ان کی خدمات کے لیے مناسب تنخواہ ملنی چاہیے۔ ایڈمز نے کہا معاہدہ 1.02 ارب ڈالر کے کل خرچ کے ساتھ 2029 تک مکمل ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.