vosa.tv
Voice of South Asia!

جدہ کرکٹ کلب کو نیا پیٹرن ان چیف مل گیا

0

سعودی عرب کے مشہور بزنس مین اور سماجی شخصیت عقیل آرائیں  کو جدہ کرکٹ کلب کے پیٹرن ان چیف منتخب کرلیا گیا۔ جدہ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام اپریل کے تیسرے ہفتے میں کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد ہوگا۔ 

        سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں جدہ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت تقریب کے مہمان خصوصی بزنس کمیونٹی کے عقیل آرائیں   جبکہ مہمان خاص سینیئر صحافی پاکستان اوورسیز جرنلسٹ فورم کےسر پرست اعلی  مسرت خلیل اور  انجم اقبال وڑائچ  تھے۔ تقریب میں نظامت کے فرائض وسیم احمد نے سر انجام  دیےاس موقع پر وسیم احمد نے عقیل آرائیں کو جدہ کرکٹ کلب کا پیٹرن ان چیف مقرر کرنے کا اعلان کیا جس پر کھلاڑیوں نے اور جوش انداز سے تالیاں بجا کر ان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا-تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کلب کے صدر انجینئر عبدالماجد خان ,نائب صدر مرزا محمود الحسن, مسرت خلیل ,ماجد سعید خان اور انجم اقبال وڑائچ  نے خطاب کرتے  ہوئے  کہا عقیل آرائیں کو جدہ کرکٹ کلب کا پیٹرن ان چیف منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا  کہ ان کی تقرری کے بعد وہ کلب کی بہتری اور کھلاڑیوں کو بہترین سہولت فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے  ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی عقیل آرائیں  نے جدہ کرکٹ کلب کے کھلاڑی اور عہدے داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ  کلب کے کھلاڑیوں کو انڈور پریکٹس کی سہولت فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔اس موقع پر کلب کے صدر انجینئر عبدالماجد نے عقیل ارائی کو خصوصی شیلڈ بھی پیش کی آخر میں تقریب کے آرگنائزر وسیم احمد اور خالد شیخ نے تمام مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا تقریب میں شعیب الطاف, مرزا مدثر, جہانگیر خان, ماجد سعید سمیت  مہمانوں نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.