vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ایڈمز اور کمشنر ہیندن کا کھانوں کی تقسیم کا اعلان

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایڈمز اور ویٹرنز سروسز کمشنر ہینڈن نے نیویارک اسٹیٹ اور ہیلو فریش کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے 2 ملین کھانے کی تقسیم کا اعلان کیا ہے۔

میئر ایڈمز کے مطابق، یہ اقدام میلز ود مینینگ، ویٹرنز فیڈنگ ویٹرنز پروگرام کے تحت کیا گیا ہے۔ انہوں کے کہا یہ پروگرام پانچ سال پہلے کووڈ-19 کی وبا کے دوران شروع کیا گیا تھا تاکہ نیویارک سٹی کے ویٹرنز کو مفت اور صحت مند کھانے فراہم کیے جا سکیں اور ان کی غذائی کمی کو دور کیا جا سکے۔ یہ پروگرام نیویارک سٹی اور نیویارک اسٹیٹ ویٹرنز سروسز کے درمیان ایک مضبوط عوامی نجی شراکت داری کا حصہ بن چکا ہے۔ میئر نے کہا امریکی کمپنی ہیلوفریش کی سخاوت کی بدولت فوجی اہلکاروں اور ویٹرنز کے لیے مفت کھانے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ میئر ایڈمز نے اس پروگرام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف کھانا فراہم نہیں کرتا، بلکہ ان ویٹرنز کو عزت، استحکام اور دیکھ بھال بھی فراہم کرتا ہے جنہوں نے اپنے ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ کمشنر ہیندن نے کہا کہ اس پروگرام نے فوجی اہلکاروں اور ویٹرن خاندانوں کو غذائی وسائل فراہم کیے ہیں جو ان کے لیے ضروری ہیں۔ ہیلوفریش کے سینئر نائب صدر جیکب کرمپل نے کہا کہ اس سنگ میل کا حصول ایک مضبوط شراکت داری کی کامیابی کی علامت ہے، جو ویٹرنز کی زندگی کو بہتر بنانے اور ان کے معاشرتی انضمام میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ یہ پروگرام اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ ویٹرنز اور ان کے خاندانوں کو عام عوام کے مقابلے میں دوگنا غذائی کمی کا سامنا ہے، اور یہ اقدام ان کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.