vosa.tv
Voice of South Asia!

برونکس: وینڈی ریسٹورنٹ میں فائرنگ، 2 افراد زخمی

0

برونکس(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے برونکس میں دو مشتبہ افراد وینڈی ریسٹورنٹ میں فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔ واقعے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق، یہ واقعہ برونکس میں ہفتے کی شام تقریباً 7:20 پر ایسٹ فورڈہم روڈ پر پیش آیا۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، فائرنگ سے قبل ریسٹورنٹ میں کسی قسم کی گفت و شنید نہیں ہوئی تھی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 27 سالہ شخص کو سینے اور کمر میں گولیاں لگیں، جبکہ 26 سالہ نوجوان کے بازو پر گولی لگی۔ دونوں زخمیوں کو سینٹ بارنباس اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں مشتبہ افراد، جو ممکنہ طور پر نوعمر تھے، واقعے کے بعد ایسٹ فورڈہم روڈ پر پیدل فرار ہو گئے۔ ایک نے نیلا لباس جبکہ دوسرے نے سیاہ پفر جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ حملہ کس وجہ سے کیا گیا یا کیا مشتبہ افراد اور متاثرین ایک دوسرے کو جانتے تھے۔ حکام قریبی علاقوں میں نصب نگرانی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ مشتبہ افراد و تلاش کیا جا سکے اور واقعے کی وجہ معلوم کی جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.