vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹیکساس اسمبلی نے 23 مارچ کو یوم پاکستان تسلیم کرلیا

0

امریکی ریاست ٹیکساس میں 23 مارچ کو یوم پاکستان کے طور پر تسلیم کرنے کی قرار داد منظور کر لی گئی ، پاکستانی قونصل جنرل محمد آفتاف چوہدری نے  قرار داد کی منظوری پر اسپیکر  ڈسٹن بروز کا شکریہ ادا کیا۔

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان ہیوسٹن کے اعلامیہ کے مطابق قونصل جنرل محمد آفتاب چوہدری کی موجودگی میں ریاست ٹیکساس کے ایوان نمائندگان نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد پیش کی جسے منظور کرلیا گیا ،قرارداد میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی ریاست ٹیکساس میں سماجی، مذہبی، لسانی اور معاشی شراکت کو بھی تسلیم کیا گیا ہے۔ ریاستی نمائندے ڈاکٹر سلیمان لالانی کی طرف سے پیش کردہ قرارداد میں اس بات کا اعتراف  بھی کیا گیا ہے کہ پاکستانیوں نے  اپنے پیشہ ورانہ کام، ثقافتی پس منظر اور امن و خوشحالی کی اقدار کے ذریعے ٹیکساس کی کامیابی کو تقویت دی ہے۔قونصل جنرل محمد آفتاب چوری نے ایوان کے اسپیکر ڈسٹن بروز سے ان کے چیمبر میں ملاقات بھی کی اور قرارداد کی منظوری میں ان کے کردار پر شکریہ ادا کیا۔ قونصل جنرل نے اسپیکر کو ٹیکساس کے ریاستی نمائندوں اور تاجروں کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔بعد ازاں انہوں نے ریاستی نمائندے ڈاکٹر سلیمان لالانی کی طرف سے ٹیکساس کیپیٹل میں مقننہ کے دونوں ایوانوں کے اراکین اور مقامی معززین کے اعزاز میں دی گئی افطار میں بھی شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.