vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ایڈمز کا نئی سستی رہائشی عمارت کا افتتاح

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور ڈیپارٹمنٹ آف سوشل سروسز (DSS) کی کمشنر مولی واسوو پارک نے ویمنز ہسٹری منتھ کے موقع پر برونکس میں 64 یونٹس پر مشتمل ایک نئی رہائشی عمارت کا افتتاح کیا ہے۔ 

میئر ایڈمز کے مطابق، یہ عمارت خواتین کی سربراہی والے گھرانوں کو ترجیح دینے والی پہلی ایفورڈیبل ہاؤسنگ سروسز (AHS) سائٹ ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے پناہ گاہوں میں رہنے والے افراد کے لیے تیزی سے مستقل اور کم لاگت رہائش فراہم کی جا رہی ہے۔ ایڈمز انتظامیہ نے ایفورڈیبل ہاؤسنگ سروسز اقدام کے تحت پہلے ہی 460 سے زائد افراد کے لیے سستی رہائش فراہم کر دی ہے۔ میئر نے کہا، ہم نیویارک کی خواتین کو ترجیح دے رہے ہیں اور انہیں ایسے گھر فراہم کر رہے ہیں جہاں وہ اپنی زندگی کو بہتر بنا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیپارٹمنٹ آف سوشل سروسز نے 2024 میں 16,000 سے زائد گھرانوں تقریباً 34,000 افراد کو پناہ گاہوں سے مستقل گھروں میں منتقل کرنے میں مدد دی، جس میں خواتین کی قیادت والے گھرانوں کو خاص ترجیح دی گئی۔ کمشنر مولی واسوو پارک نے کہا کہ، ہم نے شہر میں صرف 1.4 فیصد خالی اپارٹمنٹس کے باوجود ایفورڈیبل ہاؤسنگ سروسز پروگرام کے ذریعے پناہ گاہوں میں رہنے والے افراد کے لیے مستقل گھروں کی راہ ہموار کی ہے۔ یہ ایفورڈیبل ہاؤسنگ سروسز سائٹ غیر منافع بخش تنظیم کمیونٹی ہاؤسنگ انوویشنز کے ذریعے چلائی جائے گی۔ اس اقدام میں دی ڈو فنڈ، رائزبورو، فورچون سوسائٹی، اور وی آئی پی کمیونٹی سروسز سمیت دیگر تنظیمیں بھی شامل ہیں۔ ایفورڈیبل ہاؤسنگ سروسز منصوبہ نیویارک کے رہائشی بحران کے حل کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔ میئر ایڈمز نے حال ہی میں "سٹی آف یس فار ہاؤسنگ اپورچونٹی” منصوبہ پیش کیا، جو 15 سال میں 80,000 نئے مکانات بنانے کے لیے سب سے بڑا اقدام ہے۔ نیویارک سٹی نے 2025 کے بجٹ میں 2 بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے، جبکہ 10 سالہ منصوبے کے تحت 24.5 بلین ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔ یہ منصوبہ میئر ایڈمز کے ویمن فارورڈ اقدام کا حصہ بھی ہے، جس کے تحت 62 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے تاکہ نیویارک کو خواتین کے لیے سب سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے والا شہر بنایا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.