vosa.tv
Voice of South Asia!

گریسی مینشن میں نوروز کی تقریب، میئر ایڈمز کا کمیونٹی اتحاد پر زور

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے گریسی مینشن میں ایک خصوصی تقریب کی میزبانی کی، جہاں نوروز کا تہوار روایتی جوش و خروش سے منایا گیا۔

 اس تقریب میں کمیونٹی لیڈرز، حکومتی عہدیداران اور معزز مہمان شریک ہوئے، جنہوں نے اس تہوار کی ثقافتی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ تقریب کے آغاز میں ڈپٹی میئر فابین لیوی نے نوروز کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اپنے خاندانی پس منظر کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والدین ایران اور عراق سے امریکہ ہجرت کر کے یہاں آباد ہوئے، جہاں انہوں نے محنت سے بہتر زندگی بنائی۔ لیوی نے میئر ایڈمز کی انتظامیہ کی اہم ثقافتوں کو تسلیم کرنے اور فروغ دینے کی کاوشوں کو سراہا۔ میئر ایڈمز نے اپنے خطاب میں نیویارک کو دنیا کا سب سے عظیم شہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مختلف ثقافتوں کی شمولیت ہی امریکہ کی اصل طاقت ہے۔ انہوں نے ایرانی، افغان، ازبک، تاجک اور دیگر کمیونٹیز کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ ان کا ثقافتی ورثہ اور تاریخ نیویارک کو مزید مضبوط بناتی ہے۔ ایڈمز نے کہا نوروز صرف ایک تہوار نہیں، بلکہ ترقی، تجدید اور محبت کا پیغام ہے۔ نیویارک میں ایرانی کمیونٹی کے ساتھ اپنی قربت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے میئر ہیں جنہوں نے پرشین پریڈ میں شرکت کی، جس پر انہوں نے خود کو آنریری پرشین‘ قرار دیا۔ یہ تقریب نوروز کے جشن کے ساتھ ساتھ نیویارک کی کثیر الثقافتی شناخت کو اجاگر کرنے اور مختلف کمیونٹیز کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کا ایک اہم موقع ثابت ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.