vosa.tv
Voice of South Asia!

کراچی والوں کی ہیوسٹن میں گرینڈ سحری، شب میں دن کا سا سماں

0

پاکستان کی طرح امریکی شہر ہیوسٹن میں بھی رمضان کی رونقیں عروج پر پہنچ گئیں۔ مِنی کراچی قرار دیئے جانے والے امریکی شہر ہیوسٹن میں اجتماعی افطار پارٹیوں کے بعد اجتماعی سحریوں کا رحجان بڑھ گیا ہیوسٹن میں پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کے زیر اہتمام گرینڈ سحری میں امریکی پاکستانیوں کا سمندر امڈ آیا۔
مِنی کراچی قرار دیئے جانے والے امریکی شہر ہیوسٹن میں آوٹ ڈور افطار پارٹیوں کے بعد آوٹ ڈور سحریوں کا رحجان بڑھ گیا ہے اور امریکہ شہر ہیوسٹن میں بھی پاکستان کی طرح رمضان کی رونقوں نے اپنا رنگ جمالیا ہے۔ پاکستانی تنظیموں اور ممتاز شخصیات کی جانب سے بڑے پیمانے پر افطار ڈنرز کے انعقاد کے بعد گرینڈ سحریوں کے انعقاد کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کی جانب سے اس سال بھی ہیوسٹن میں گرینڈ سحری کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے پر تکلف اور لذیذکھانوں کا لطف اٹھایا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی امریکن ایسوسی ایشن کے صدر سراج نارسی کا کہنا تھا کہ گرینڈ افطار اور سحری کا انعقاد نوجوان نسل میں ماہ رمضان کی خوبصورت روایتوں کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے.اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل سید عامر زیدی کا کہنا تھا کہ ہر سال گرینڈ سحری کے انعقاد کا مقصد نہ صرف رمضان میں کمیونٹی کو جمع کرنا ہے بلکہ پردیس میں بھی پاکستان کی طرح ماہ صیام کی سحری اور افطار کی روایت اور رونقوں کا اہتمام کرنا ہے ۔پاکستانی امریکن ایسوسی ایشن کے رہنماء امتیاز احسن، سید ارشد اقبال، خرم زئی سمیت درجنوں رضاکاروں نے سحری ایونٹ میں خدمات انجام دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.