vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں برڈ فلو مویشیوں کے بعد انسانوں کو بھی متاثر کرنے لگا

0

امریکا اور یورپ میں برڈ فلو کا خطرہ بڑھنے لگا جو مویشیوں کے بعد انسانوں کو بھی متاثر کرنے لگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انسانوں سے انسانوں تک برڈ فلو کی منتقلی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے شمال میں فارم پر بھیڑ میں برڈ فلو پایا گیا، جس کے بعد امریکا میں انڈوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ برڈ فلو کے باعث امریکا میں کروڑوں مرغیاں ہلاک ہوچکی ہیں، 2022 سے اب تک 17 کروڑ مرغیاں اور ٹرکی ہلاک ہوگئے۔ امریکا نے برازیل سے انڈوں کی درآمد دگنی کردی ہے۔ برطانیہ میں پہلی بار ایک بھیڑ میں برڈ فلو کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ یہ بیماری ایک فارم پر جانوروں کی باقاعدہ جانچ کے دوران دریافت ہوئی جہاں پرندے پہلے ہی برڈ فلو سے بیمار ہو چکے تھے۔ امریکہ میں دودھ دینے والی مویشیوں میں برڈ فلو پھیلنے کے باعث حکومت نے بیمار جانوروں والے فارموں کی کڑی نگرانی شروع کر دی ہے۔ سائنسدانوں کو خدشہ ہے کہ برڈ فلو انسانوں میں پھیل سکتا ہے جس سے وبائی مرض کا آغاز کر سکتا ہے۔ وہ فکر مند ہیں کیونکہ برڈ فلو وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوسکتا ہے جس سے اسے کنٹرول کرنا مشکل ہوجائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.