vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان کی 113 سالہ معمر خاتون نے گرین کارڈ حاصل کرلیا

0

نیویارک /نمائندہ خصوصی: پاکستان کے ضلع  لاڑکانہ  کی ایک سو تیرا سالہ معمر خاتون مستقل رہائش کے لیے  امریکا پہنچ گئیں ۔صحافیوں نے لمبی  عمر کا راز پوچھا تو کہنے لگیں گھر میں جو پکا ہو وہ کھالیتی ہوں۔ ویسے بکرے کا گوشت، چاو ل اور مچھلی کھانا زیادہ پسند ہے، پاکستان  بہت یاد آئے گا۔

سردار خاتون  1912 میں سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں پیدا ہوئیں۔ ساری زندگی پاکستان میں گزاری۔ اب 113 برس کی عمر میں اپنی  بیٹی اور داماد  کے پاس امریکا پہنچ گئیں اور اب یہیں قیام کریں گی ۔سردار خاتون امریکا میں رہائش اختیار کرنے والی پہلی ساوتھ ایشئن معمر ترین خاتون ہیں کہتی ہیں امریکا  پہنچ کر اچھا لگا لیکن اپنا وطن اور شہر ہمیشہ یاد آئے گا۔سردار خاتون  نے زندگی کی  ایک سو تیرا بہاریں  دیکھی ہیں۔ ایک صدی سے  زائد کے بے شمار واقعات بھی یقیناً دیکھیں ہوں گے۔اتنی طویل عمر پانے پر سب ہی خوش اور حیران بھی تھے ۔سردار خاتون نے اس راز کو سادگی قرار دیا۔سردار خاتون  کو ایمیگریشن اور گرین کارڈ دلوانے میں پاکستان کوکس  کے کو چیئر اور کانگریشنل ڈسٹرک تھرڈ سے منتخب کانگریس مین  ٹام سوازی  نے اہم کردار ادا کیا ۔ٹام سوازی نے نیویارک کے علاقے ہکس ول  کے ایک ریسٹورانٹ  میں یومِ پاکستان او رسردار خاتون کی امریکا آمد کا جشن ایک ساتھ منایا اور اردو میں خوش آمدید  بھی کہا۔

تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی نمایاں شخصیات بھی شریک تھیں۔ اس موقع پر سردار خاتون کی بیٹی شاہین اور ان کے داماد کا کہنا تھا کہ ایک  طویل عرصے  بعد ان کی والدہ ان کے پاس آئی ہیں، اس پر امریکی حکام کے شکر گزار ہیں ۔کانگریس مین  ٹام سوازی  کا مزید کہنا  تھا کہ وہ تیس  اپریل کو   واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ اور پاکستانی حکام کے ساتھ مشترکہ کانفرنس کریں گے جس میں پاک امریکا تعلقات کی تاریخ ، موجودہ صورتحال   اور مستقبل میں آگے بڑھنے کے طریقہ کا رپر بات ہوگی۔سردار خاتون  1912 میں سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں پیدا ہوئیں ۔113 سال پاکستان میں گزارے اور اب امریکاآگئیں۔کانگریس مین ٹام سوازی نے سردار خاتون کو اعزازی شلیڈ پیش کی اور   صحت مند زندگی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.