vosa.tv
Voice of South Asia!

برڈ فلو کیسز میں اضافہ، احتیاطی تدابیر سخت

0

نیویارک(ویب ڈیک) نیویارک سٹی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے شہر میں برڈ فلو کے کیسز رپورٹ پونے کے بعد حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حکام کے مطابق، دو مختلف گھروں میں پالتو بلیوں میں برڈ فلو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ متاثرہ بلیوں میں سے ایک 8 ماہ کی بلی اپر ویسٹ سائیڈ میں پائی گئی، جس نے "سیویج پیٹ” نامی کمپنی کے تیار کردہ خام چکن کھایا تھا۔ یہ کمپنی پالتو جانوروں کے لیے کچا خوراک فراہم کرتی ہے۔ رواں سال فروری میں، اس کمپنی نے اپنے صارفین کو خبردار کیا تھا کہ کولوراڈو میں ایک بلی ایچ 5 این 1 وائرس سے متاثر ہوئی تھی۔ کمپنی کے مطابق، انہیں جنوری کے آخر میں ایک بیمار بلی کی اطلاع ملی تھی، جو اب صحت یاب ہو چکی ہے۔ ابتدائی ٹیسٹوں کے مطابق، کمپنی کے خام خوراک کے نمونوں کے نتائج منفی نہیں آئے، لیکن مزید تصدیق کے لیے اضافی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور حکام ان نتائج کے منتظر ہیں۔ ماہرین صحت نے نیویارک کے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پالتو جانوروں کو کچی خوراک یا دودھ نہ دیں اور انہیں باہر گھومنے سے روکیں تاکہ وہ جنگلی پرندوں یا دیگر جانوروں کے رابطے میں نہ آئیں۔ نیویارک سٹی کی قائم مقام ہیلتھ کمشنر، ڈاکٹر مشیل مورس نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں برڈ فلو سے عوام کو کم خطرہ لاحق ہے۔ ان کا کہنا تھا، برڈ فلو وائرس عام عوام کے لیے اسی وقت خطرہ بن سکتا ہے جب یہ انسانوں میں منتقل ہونے کی صلاحیت حاصل کر لے، جو کہ فی الحال مشاہدے میں نہیں آیا۔ محکمہ صحت کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات جلد سامنے آنے کی توقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.