vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ایڈمز کا کووڈ-19 کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور دیگر حکام نے کووڈ-19 میں جان کی بازی ہارنے والوں اور فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

میئر ایڈمز کے مطابق، پانچویں برسی کے موقع پر سٹی ہال اور دیگر سرکاری عمارتوں کو روشنیوں سے منور کیا جائے گا۔ 2020 سے اب تک نیویارک سٹی میں 30 لاکھ سے زائد کووڈ-19 کیسز، 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد اسپتال میں داخلے، اور تقریباً 47 ہزار اموات ہوچکی ہیں۔ شہر کے اسپتالوں، خاص طور پر ایلمہرسٹ اسپتال کے ہیلتھ کیئر ورکرز نے وبا کے دوران مریضوں کے علاج میں اہم کردار ادا کیا۔ میئر ایڈمز نے شہر کی اجتماعی کوششوں کو اجاگر کیا، جن میں ماسک پہننے کی پابندی، آؤٹ ڈور ڈائننگ، آن لائن تعلیم، اور ویکسینیشن مہم شامل تھی، ان احتیاط کی مدد سے 48 ہزار اموات کو روکا گیا۔ حکام نے مستقبل میں صحت عامہ کی تیاری، ویکسین کی فراہمی، طویل مدتی کووڈ مانیٹرنگ، اور ہنگامی ردعمل کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ نیویارک کے ٹیسٹ اینڈ ٹریس پروگرام نے 30 لاکھ سے زائد کیسز کی نگرانی کی، جبکہ ویکسینیشن مہم کے ذریعے شہر میں 91 فیصد لوگوں کو ویکسین لگائی گئی۔ شہر نے بایو سرویلنس اور ویسٹ واٹر مانیٹرنگ جیسے اقدامات بھی متعارف کروائے تاکہ متعدی امراض کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ شہری حکام نے وبا کے دوران دی گئی قربانیوں کو یاد رکھنے اور صحت عامہ کے نظام کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ شہر کے مختلف بورو ہالز امبر روشنیوں کے ساتھ اس خراج عقیدت میں شامل ہوں گے، جو استقامت اور یادگاری کی علامت ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.