vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں غیر قانونی اسلحے کے خلاف کریک ڈاؤن، 1,000 سے زائد ہتھیار ضبط

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق، 2025 کے آغاز سے اب تک شہر کی سڑکوں سے 1,000 سے زائد غیر قانونی ہتھیار ضبط کیے جا چکے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایڈمز انتظامیہ کے قیام سے لے کر اب تک مجموعی طور پر 20,700 ہتھیار ضبط کیے گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق، گن وائلنس میں کمی کے نتیجے میں قتل کی شرح 22.7 فیصد جبکہ شوٹنگ کے واقعات 42.2 فیصد کم ہوئے ہیں۔ رواں سال کے ابتدائی دو ماہ میں شوٹنگ کے واقعات میں 14.5 فیصد کمی دیکھی گئی، جو تاریخ میں سب سے کم ہے۔ پولیس نے گھوسٹ گنز کے خلاف بھی مؤثر کارروائی کی، جو ایسے غیر رجسٹرڈ ہتھیار ہوتے ہیں جن پر سیریل نمبر نہیں ہوتی اور انہیں ٹریس کرنا مشکل ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 2025 کے ابتدائی دو ماہ میں 40 گوسٹ گنز ضبط کی جا چکی ہیں، جبکہ 2024 میں یہ تعداد 438 تھی۔ میئر ایڈمز کے مطابق، بلو پرنٹ ٹو اینڈ گن وائلنس کے تحت نیبرہُڈ سیفٹی ٹیمز تعینات کی گئی ہیں، جبکہ 500 ملین ڈالر کے بلو پرنٹ فار کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو متبادل مواقع بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔ بروکلین ڈسٹرکٹ اٹارنی ایرک گونزالیز کا کہنا ہے کہ ہر غیر قانونی ہتھیار ضبط کرنا شہر کی سیکیورٹی کو مزید مستحکم بناتا ہے، جبکہ کوئینز بورو صدر ڈونووان رچرڈز نے اسلحے کی غیر قانونی ترسیل روکنے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ میئر ایڈمز نے واضح کیا کہ غیر قانونی ہتھیاروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور نیویارک کو مزید محفوظ بنایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.