لائبریری کی تاریخ میں انوکھا واقعہ، 1926 میں شائع ہونے والی کتاب 99 سال بعد واپس
نیوجرسی(ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیوجرسی کی اوشن کاؤنٹی لائبریری میں 1926 میں شائع ہونے والی کتاب 99 سال کی تاخیر کے بعد واپس کر دی گئی۔
لائبرییری انتظامیہ کے مطابق یہ کتاب، ہوم-میڈ ٹوائز فار گرلز اینڈ بوائز مصنف اے نیلی ہال کی تصنیف ہے، جس پر اوشن کاؤنٹی لائبریری کی مہر لگی ہوئی تھی۔ کوپر کے مطابق، ان کے نانا چارلس ٹلٹن جو کہ ایک بڑھئی اور کشتی ساز تھے، شاید اپنی بیٹی کے لیے کچھ بنانا چاہتے تھے۔ کتاب مارچ 1926 میں لی گئی تھی اور اسی ماہ واپس کرنی تھی، لیکن ٹلٹن اگلے سال وفات پا گئے، اور کتاب کبھی واپس نہ جا سکی۔ کوپر نے کہا، مجھے لگا کہ یہ کتاب واپس کرنی چاہیے، مجھے یقین تھا کہ لائبریری اسے رکھنا پسند کرے گی۔ خوش قسمتی سے، اوشن کاؤنٹی لائبریری اس سال اپنی 100 ویں سالگرہ منا رہی ہے، اور کتاب کی غیر متوقع واپسی نے اس موقع کو مزید دلچسپ بنا دیا۔ لائبریری حکام کے مطابق، اگر دیر سے واپسی پر جرمانہ لاگو ہوتا، تو اس کی مالیت 18 ہزار ڈالر سے زائد ہوتی، لیکن اب لائبریری اس پالیسی کو ختم کر چکی ہے۔ حکام کا مطابق اس کتاب کو ٹامز ریور برانچ میں لاک شدہ کیس میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا، جہاں یہ دیگر تاریخی اشیاء کے ساتھ ریڈنگ روم میں رکھی جائے گی۔