vosa.tv
Voice of South Asia!

بروکلین میں 4 سالہ بچہ منشیات کے اثرات کے باعث جاں بحق

0

بروکلین(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے بروکلین کے ایسٹ فلیٹ بش میں واقع ایک فیملی شیلٹر میں چار سالہ بچہ ممکنہ طور پر منشیات کے اثرات کے باعث جاں بحق ہوگیا۔

حکام کے مطابق، متاثرہ بچہ اپنے والدین کے ساتھ ویمن ان نیڈ شیلٹر میں مقیم تھا۔ منگل کی صبح طبی پیچیدگیوں کے بعد بچے کو مائمونڈیز میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں شیلٹر سے منشیات سے متعلقہ سامان برآمد کیا، جس کے بعد واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔ والدین سے تفتیش جاری ہے، لیکن تاحال کسی پر باضابطہ الزامات عائد نہیں کیے گئے۔ شیلٹر انتظامیہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ شیلٹر انتظامیہ نے کہا ہمارا مقصد ہمیشہ اپنے شیلٹر میں رہنے والی تمام فیملیز کے لیے محفوظ اور معاون ماحول فراہم کرنا ہے۔ پولیس اس بات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ فینٹینیل شیلٹر میں کیسے پہنچا اور آیا اس میں کسی کی مجرمانہ غفلت شامل تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.