vosa.tv
Voice of South Asia!

برڈ فلو کے باعث انڈوں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک میں  برڈ فلو وبا کے باعث انڈوں کی قیمت بلند سطح پر پہنچ گئی، مارکیٹ میں فی درجن انڈے 8.47 ڈالر تک فروخت ہو رہے ہیں۔

نیویارک میں انڈوں کی قیمتیں تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہیں، جہاں فی درجن انڈوں کی اوسط قیمت 8.47 ڈالر ہو گئی ہے، جو صارفین کے لیے غیرمعمولی مہنگائی کا باعث بن رہی ہے۔ کچھ اسٹورز پر انڈوں کی قیمت اتنی زیادہ بڑھ چکی ہے کہ انہیں فی دانہ فروخت کیا جا رہا ہے، جس کی قیمت $2.90 تک جا پہنچی ہے۔ برڈ فلو کے پھیلاؤ نے پولٹری صنعت کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے نتیجے میں 26 ملین پرندے تلف کیے جا چکے ہیں۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث صارفین شدید متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ کاروباری افراد بھی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ نیویارک کے وینڈر ردھامیس روڈریگیز کے مطابق، شہریوں کی شکایات کے بعد انہوں نے انڈے فی دانہ فروخت کرنا شروع کیے۔ انہوں نے کہا میں نے 40 سالہ کاروباری تجربے میں انڈوں کی قیمتیں اتنی زیادہ کبھی نہیں دیکھیں۔ کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے، جس سے عام شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.