ایرک ایڈمز کا سابقہ غلاموں کے ریکارڈ عوام کے لیے قابل رسائی بنانے کا اعلان
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے ہزاروں سابقہ غلام کے ریکارڈ عوام کے لیے قابل رسائی بنانے کے لیے ایک تاریخی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
ایڈمز کے کہا یہ منصوبہ نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف ریکارڈز اینڈ انفارمیشن سروسز کی قیادت میں 1660 سے 1827 تک کے تاریخی ریکارڈز کو ڈیجیٹل طور پر نقل کرنے پر مشتمل ہے، جس سال نیویارک میں غلامی کا خاتمہ ہوا تھا۔ ایڈمز کے مطابق، اس اقدام کا مقصد مورخین اور عام شہریوں کو ان ریکارڈز تک رسائی فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ غلاموں کی تاریخ اور اپنے خاندانی شجرے کی تحقیق کر سکیں۔ ایڈمز انتظامیہ نے رضاکاروں کو ڈیجیٹل ریکارڈز کی نقل تیار کرنے کے لیے مدعو کیا ہے، جس کی تفصیلات ‘آرکائیوز.این وائی سی‘ پر موجود ہے۔ یہ اعلان بلیک ہسٹری منتھ اور نیویارک سٹی کی 400 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا ہے۔ نیویارک میونسپل آرکائیوز نے 1660 سے 1838 تک بروکلین، کوئینز اور ویسٹ چیسٹر کاؤنٹی کے غلامی سے متعلق ریکارڈز کو ڈیجیٹلائز کیا ہے، جن میں غلام بچوں کی پیدائش کے سرٹیفکیٹس اور آزاد کیے گئے غلاموں کی دستاویزات شامل ہیں۔ یہ اقدام فاؤنڈڈ بائی نیویارک سٹی مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد نظرانداز شدہ کمیونٹیز کی تاریخ کو اجاگر کرنا ہے۔ نیویارک اسٹیٹ سینیٹر جیمز سینڈرز جونیئر نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف تاریخ کو محفوظ کرے گا بلکہ انصاف و مساوات کے قیام کی راہ بھی ہموار کرے گا، اور نیویارک کے خاندانوں کو اپنی جڑیں تلاش کرنے میں مدد دے گا۔