vosa.tv
Voice of South Asia!

سکھ تاجر نے رمضان المبارک میں سب کچھ سستا کردیا

0

نیویارک میں کونی آئی لینڈ  پر سکھ کمیونٹی کے  زیر انتظام ایک سپر اسٹور  ولیجر  فارمرز مارکیٹ  نے رمضان المبارک کے احترام میں سو سے زائد مصنوعات پر غیر معمولی رعایت کردی ہے۔ سپر مارکیٹ کے اونر تیج رانا کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں  ماہِ رمضان  میں مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت دی جاسکے۔

رمضان  المبارک  کی آمد پر اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہونا تو معمول ہے لیکن بروکلین کے علاقے کونی آئی لینڈ اورفوسٹر ایونیو کے سنگم پر واقع ولیجرز فامرز مارکیٹ نے روز مرہ کے استعما ل کی تقریباً تمام ہی ضروری  اشیاء کی قیمتیں  انتہائی کردی ہیں ۔ولیجر فارمرز مارکیٹ اسپیشل رمضان ڈسکاونٹ  آفر کا فائدہ اٹھانے  کے لیے  پاکستانی،  بنگلہ دیشی، انڈین ، ترکش اور دیگر ممالک کے مسلمان خریداروں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کرر ہی ہے۔ ولیجر فارمرز  مارکیٹ کے اونر  تیج رانا کا کہنا ہے رمضان المبارک کی آمد پر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چاہیے ہمیں کچھ بھی منافع نہ ہو ، لیکن ہم چاہیں گے کہ ہمارے مسلمان بھائی رمضان بھرپور طریقے سے منائیں ۔سکھ  کمیونٹی کے بزنس  مین  تیج رانا کی ولیجر  فارمرز مارکیٹ پر دستیاب آٹا،  چینی، چاول، دالیں، گھی ، تیل ہو، یا  پھل اور سبزیاں کم و  بیش   روزہ مرہ کے استعمال کی سو سے زائد مصنوعات  کی قیمتوں میں کمی کرکے  نہ صرف  جذبہ ِایثار  کا عملی مظاہرہ کیا ہے  بلکہ مذہبی رواداری کی بھی عمدہ مثال قائم کی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.