vosa.tv
Voice of South Asia!

واشنگٹن ہائٹس کے اپارٹمنٹ میں آتشزدگی، 4 افراد زخمی

0

واشنگٹن ہائٹس(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے واشنگٹن ہائٹس کے ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی۔ واقعے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق آگ صبح 12:40 کے قریب ویڈس ورتھ ایونیو پر واقع ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ کی تیسری منزل سے شروع ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔  فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، واقعے میں 4 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں فوری قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 3 کی حالت مستحکم جبکہ ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حکام نے آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شارٹ سرکٹ یا کسی دیگر تکنیکی خرابی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مقامی رہائشیوں کو متبادل رہائش فراہم کرنے کے انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.