امریکا سے 2 ہزار ٹن وزنی بموں کی کھیپ اسرائیل پہنچ گئی
امریکی صدر کی جانب سے اسلحے کی برآمد پر عائد پابندی ہٹانے کے بعد اسرائیل کو امریکا سے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی ایم کے 84بموں کی پہلی کھیپ موصول ہوگئی۔
اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق امریکا کی جانب سے فراہم کیے گئے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی ایم کے 84 بموں کی شپمنٹ گزشتہ رات موصول ہوگئی ہے۔ان کے مطابق گزشتہ رات کو پہنچنے والے جہاز سے بموں کی بڑی مقدار اشدود پورٹ پر اتاری گئی۔ بموں کو درجنوں ٹرکوں پر لوڈ کرکے اسرائیلی ایئر بیسز کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔ دفاعی وزیر اسرائیل کٹز نے بموں کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کھیپ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی جو دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط اتحادی تعلقات کا ثبوت ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق اکتوبر 2023 میں جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک 76,000 ٹن سے زائد فوجی ساز و سامان اسرائیل پہنچ چکا ہے، جس میں سے زیادہ تر سامان امریکہ سے آیا ہے۔