vosa.tv
Voice of South Asia!

 ایڈمز کے خلاف احتجاج،  مظاہرین کا استعفی کا مطالبہ

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے لوئر مین ہٹن میں ایرک ایڈمز کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اتوار کو لوئر مین ہٹن میں مظاہرین نےکہا کہ اگر وہ خود سٹی ہال نہیں چھوڑتے تو گورنر ہوکل کو انہیں ہٹانا چاہیے جبکہ دیگر نیویارک ڈیموکریٹس نے بھی ایڈمز سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر گورنر نے کہا ہے کہ وہ اپنے اختیارات پر غور کر رہی ہیں جبکہ ایرک ایڈمز نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وہ صرف نیویارک کے عوام کے لیے جوابدہ ہیں اور دوبارہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے شہر کے عوام نے منتخب کیا اور میں اپنا کام جاری رکھوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں شہر کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہوں اور کسی بھی تنقید کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے مشن پر قائم رہوں گا۔ دوسری جانب کانگریس مین حکیم جیفریز نے ایڈمز کا ساتھ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈمز کو نیویارک کی عوام کو یقین دہانی کروانی چاہیے کہ وہ ان کے مفادات کو مقدم رکھیں گے نہ کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کے تحت چلیں گے۔ سینیٹر ایمی کلوبوچار نے ایڈمز کو رشوت ستانی کے الزامات کے باوجود سیاسی کھیل کا حصہ قرار دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.