vosa.tv
Voice of South Asia!

جعلی نسخے سے 36 ملین ڈالر کی دوا کی فروخت کا اسکینڈل

0

نیویارک میں درد سے نجات کی گولی آکسی کوڈون کی جعلی نسخہ اور غیر قانونی طور پر 12 لاکھ گولیوں کی ترسیل میں ملوث لائسنس یافتہ فارماسسٹ کا بڑا سکینڈل بے نقاب ہوگیا۔ امریکی عدالت نے ملزم یوسف  عناب اور محمد حسن کو  مجرم قرار دے دیا۔ مجرمان کو ساٹھ سال قید کی سزا   بھگتنا پڑسکتی ہے ۔

امریکی محکمہ ِ انصاف کی ویب سائٹ  پر شائع کی گئی پریس  ریلیز کے مطابق عدالت نے درد سے   نجات دلانے والی  دوا، آکسی کوڈون کی جعلی  نسخے  اور غیر قانونی  ترسیل   میں ملوث  دو لائسنس یافتہ  فارماسسٹ  محمد حسن اور یوسف عناب کو مجرم قرار دے دیا ہے۔ انتہائی  اثر رکھنے والی  یہ دوا اکثر  کینسر کے مریضوں  کو درد کی تکلیف  دور  کرنے کے لیے تجویز کی جاتی ہے ۔ملزمان  کے خلاف تفتیش میں یہ انکشاف ہو اکہ بروکلین میں واقع  طبی مرکز کی ریسیپشنسٹ کی  طرف سے غیر مستند  اور جعلی  نسخے کے ذریعے  ایک مہینے  کے لیے 30 ملی گرام کی  30 گولیاں  تجویز کی جاتیں۔ استغاثہ نے یہ الزام عائد کیا کہ  یہ نسخے  ایسے افراد کے نام تجویز کیے گئے جو مریض نہیں تھے اور ان کی شناخت بھی  دستیاب نہیں۔دوا کے یہ نسخے34 سالہ   محمد حسن کی  فارمیسی میں تیار کرکے نقد رقم کے عوض   ڈرگ ڈیلرز کو دیے جاتے رہےاور ڈرگ ڈیلر ز ان تجویز کردہ نسخوں کی قیمت انشورنس کمپنیوں  سے وصول کرتے  تھے ۔ محمد حسن کی    زیر ِ ملکیت نیویارک بھر میں ایک درجن سے زائد  فارمیسی  ہیں  اور 27 سالہ یوسف عناب  ان ہی  کی فارمیسی میں ملازمت کرتے تھے ۔دونوں فارماسسٹ پر الزام ہے   کہ انھوں نے آکسی کوڈون کی ایک عشاریہ  دو ملین گولیاں   نقد رقم کے عوض فروخت کیں جن کی مالیت  36 ملین ڈالر ہے ۔ اس ہم کیس میں  پہلےہی شریک ملزمان اعترافِ جرم کرچکے ہیں     جبکہ  ساتویں ملزم کو حال ہی میں نو سال قید کی سزا سنائی  گئی ہے۔ دونوں  فارماسسٹ محمد حسن اور یوسف عناسب کا تین ہفتے   پر مشتمل عدالتی ٹرائل مکمل ہوگیا اور امکان ہے کہ  انھیں اس مقدمے میں   ساٹھ  سال قید کی سزا  سنائی جاسکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.