vosa.tv
Voice of South Asia!

امیگریشن سسٹم میں اصلاحات ضروری ہیں، ایرک ایڈمز

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے بارڈر زار ٹام ہومین سے ملاقات کی، اور امیگریشن پالیسی پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے بعد جاری بیان میں میئر ایڈمز نے کہا تارکین وطن نیویارک سٹی کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں، لیکن امیگریشن سسٹم میں اصلاحات ضروری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2022 کے بعد سے شہر میں 2,30,000 سے زائد تارکین وطن آئے، جس پر 7 بلین ڈالر کا خرچ آیا، لیکن پچھلی وفاقی حکومت سے خاطر خواہ مدد نہیں ملی۔ لیکن وہ نئی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کے خواہاں ہیں تاکہ نیویارک کے شہریوں کی فلاح و بہبود یقینی بنائی جا سکے۔ میئر ایڈمز نے انکشاف کیا کہ ملاقات میں پرتشدد گینگز کے خلاف کارروائی کے لیے اقدامات پر اتفاق ہوا ہے۔ اس کے تحت امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ ایجنٹس کو محدود دائرہ کار میں رائکرز آئی لینڈ جیل میں کام کرنے کی اجازت دی جائے گی، جہاں وہ صرف جیل کے انٹیلیجنس بیورو کے ساتھ مل کر گینگ اور مجرمانہ سرگرمیوں کی تحقیقات میں مدد دیں گے۔ میئر نے کہا نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مزید جاسوسوں کو وفاقی ٹاسک فورسز میں شامل کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ شہر میں بڑھتے ہوئے پرتشدد جرائم سے نمٹا جا سکے۔ میئر ایڈمز نے یقین دہانی کروائی کہ نیویارک کے 8.3 ملین شہریوں کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.