میں نے کہیں سے ایکٹنگ نہیں سیکھی، اداکارہ سجل علی
پاکستان کی ورسٹائل اداکارہ سجل علی کہتی ہیں کہ انھوں نے ایکٹنگ کہیں سے نہیں سیکھی، ڈرامے کا ٹائٹل سانگ گایا لیکن وہ خود بھی نہیں سنتی۔ وہ نیویارک میں منعقدہ میٹ اینڈ گریٹ میں گفتگو کر رہی تھیں۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سجل علی نیویارک وائبس کے زیر اہتمام شیرازی کیفے میں منعقدہ میٹ اینڈ گریٹ میں پہنچی تو ان کا شاندار استقبال ہوا اور گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔۔اس موقع پر میزبان ثمرین حسین کے سوال کے جواب میں سجل علی کا کہنا تھا کہ اپنا گایا ہوا گیت میں خود بھی نہیں سنتی، مجھ سے زبردستی گوایا گیا تھا۔میٹ اینڈ گریٹ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کثیر تعداد شریک تھی ۔ہر دلعزیز اداکارہ سے ملنے کے لیے مداح بے چین تھے۔ایک اور سوال کے جواب میں سجل علی کہنا تھا کہ ایکٹنگ باقائد ہ کہیں سے نہیں سیکھی ، پھر بھی ہمیشہ منفرد کردار ادا کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔شرکاٗ سجل علی کی باتوں سے خاصے محظوظ ہوئے ۔اداکارہ نے ایک سوال کے جوا ب میں ازرہِ مذاق کہا کہ زندگی میں زندگی میں تبدیلی ضروری ہے لیکن پاکستان میں تبدیلی نہیں آتی ۔اس موقع پر میٹ اینڈ گریٹ کے آرگنائزر عاصم ملک نے سجل علی کی ڈرامہ اندسٹری میں جاندار اداکاری کی تعریف میں شاعری بھی سنائی ۔قبل ازیں شرکاٗ سے اپنی مہمان کا تعارف کرواتے ہوئے ثمرین حسین نے سجل علی سے جمائمہ گولڈ اسمتھ پر بننے والی فلم کے تجربے کے بارے میں پوچھا ، ان کا کہنا تھا کہ سجل علی کو ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا جو باعث اعزاز ہے۔تقریب کے اختتام پر معروف گلوکار ملائکہ فیصل نے اپنی آواز کا جادو جگایا ، حاضرین کو کئی گیت سنائے ۔ان کی شاندار پر فارمنس پر شرکا جھوم اٹھے ۔