برونکس کے مندر میں آتشزدگی، 2 افراد جاں بحق
برونکس(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے برونکس کے ایک مندر میں آگ لگ گئی۔ واقعے میں دو افراد شدید جھلسنے کے باعث جاں بحق ہو گئے۔
حکام کے مطابق، یہ واقعہ صبح 6 بجے کے قریب انتھونی ایونیو پر ایسٹ برن سائیڈ ایونیو اور ایسٹ 180ویں اسٹریٹ پر موجود ایک مندر میں پیش آیا جس نے چند ہی لمحوں میں پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر ڈیپارٹمنٹ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کی اور متعدد افراد کو عمارت سے نکال لیا۔ لیکن دو افراد شدید جھلسنے کے باعث جانبر نہ ہو سکے۔ مزید کئی افراد کو دھوئیں میں دم گھٹنے اور معمولی زخموں کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، قریبی فائر ہائیڈرنٹ کے سامنے کھڑی گاڑیوں کی وجہ سے آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں، اور حکام نے یہ جاننے کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے کہ آیا یہ حادثاتی تھا یا اس میں کوئی مجرمانہ سرگرمی ملوث تھی۔