
ٹرمپ کا امریکی ٹریژری کو نئے پینی سکے بنانے سے روکنے کا اعلان
واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹریژری کو نئے پینی سکے بنانے سے روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ پینی بنانے کی لاگت اس کی اصل قیمت سے زیادہ ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، پچھلے سال ایک پینی بنانے اور تقسیم کرنے پر 3.5 سینٹ سے زیادہ خرچ ہو رہا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پینی کا خاتمہ ہو جاتا ہے تو خرید و فروخت کے طریقہ کار میں کچھ تبدیلیاں آ سکتی ہیں، لیکن اس سے حکومت کو طویل مدتی مالی بچت ہوگی۔ صدر ٹرمپ اور ان کے حمایتی اس اقدام کو معاشی اصلاحات کا حصہ قرار دیتے ہیں، جس سے وفاقی اخراجات میں کمی آئے گی اور دیگر مالیاتی اصلاحات کے لیے فنڈز مختص کیے جا سکیں گے۔ یو ایس ٹریژری حکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس حکم کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل پر کام کر رہے ہیں اور جلد ہی اس حوالے سے تفصیلی منصوبہ پیش کیا جائے گا۔