vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں ٹرین چلا کر لے جانے کی کوشش میں دو ملزمان گرفتار

0

کوئینز(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے کوئینز میں دو نوجوانوں کو سب وے ٹرین پر جوائی رائیڈ ( غیر قانونی طور پر چلانے) کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ رات 10:30 بجے فورسٹ ہلز کے 71st ایونیو اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جہاں دو نوجوانوں نے غیر قانونی طور پر خالی ٹرین کو چلانے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق، ایم ٹی اے ملازم نے بتایا کہ چند افراد نے خالی ٹرین میں سوار ہو کر اسے کچھ فاصلے تک چلایا اور کیمروں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ پولیس نے ویڈیو کی مدد سے مشتبہ افراد کی شناخت کی، جن میں 15 اور 17 سال کے دو نوجوان شامل تھے۔ ان پر غفلت میں خطرہ پیدا کرنے، مجرمانہ تباہی، اور غیر قانونی طور پر ٹرین میں داخل ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، جب کہ ایک نوجوان پر چوری کے اوزار رکھنے کا الزام بھی ہے۔ نیو یارک سٹی ٹرانزٹ کے صدر، ڈی میٹرس کرچلو نے کہا کہ سب وے ٹرینوں میں گھسنا اور انہیں چلانا غیر قانونی اور خطرناک ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.