vosa.tv
Voice of South Asia!

مشہور یوٹیوبر چھوٹے بھائی نیویارک پہنچ گئے

0

نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کی کاروبار ی شخصیت محمد ساجد نےمشہور ٹک ٹاکر عبد الشکور اور  زاہد چودھری کے اعزاز میں نیویارک میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔

دبئی میں مقیم اور سوشل میڈیا پر  چھوٹے بھائی  بڑے بھائی  کے نام سے مشہور  ٹک ٹاکر  عبد الشکور کی نیویارک آمد پر پاکستانی کمیونٹی کی کاروباری شخصیت محمد ساجد نے ان کے اعزاز میں  کوئنز کے نجی ریسٹورانٹ میں پر تکل عشائیہ کا اہتمام کیا۔ عبد الشکوراور ان کے بڑے بھائی کا گل پاشی  کرکے  شاندار استقبال کیا  اور گلدستہ بھی  پیش کیا گیا۔عشائیے میں نیویارک کے مشہور ٹک ٹاکر زاہد چودھری اور کمیونٹی کی کاروباری و سماجی شخصیت نوید چودھری سمیت مہمانوں کی  کثیر تعداد شریک تھی۔ ریسٹورانٹ کے عملے نے اپنے  منفرد انداز میں لذیذ اور ذائقے دار پکوان  پیش  کیے۔اس موقع پر عشائیے کے میز بان محمدساجد  نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تمام شرکاء سے ان کی آمدپر شکریہ بھی ادا کیا۔ان کا کہنا تھا  اچھے دوستوں کا  ساتھ اور ملاقات انسان کو   خوش اور جوان رکھتی ہے ۔کھانے کی میز پر  سب نے کھل کر ہنسی مذاق کیا ۔اس موقع پر مہمان  ٹک ٹاکر عبد الشکور کا  کہنا تھا   کہ نیویارک آکر بہت خوشگوار احساس ہوا۔تقریب کے شرکاء نے مشہور ٹک ٹاکر عبد الشکور المعروف  چھوٹے  بھائی کے ساتھ تصاویریں بھی بنوائیں ۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.